Saturday, May 15, 2010

MIRPURKHAS May 14. Kot Ghulam Mohammad police have carried out raid at the lands of landlord Irshad Kaim Khani at village Irshad Kaim Khani in the limit of Kot Ghulam Mohammad taluka here on Friday and released the 26 detained bonded labours from the illegal confinement. Report said that Hemo Kolhi had been moved an application in the district and sessions court Mirpurkhas complaining that his relatives peasants were detained in illegal captivity of the above landlord while they were not being given their share of crops and forced labour work was being taken them . He accused that they were also deprived of health facilities. He requested the court to order to KGM police for their releasing from the wrongful confinement. Sessions court had been ordered to SHO Kot Ghulam Mohammad Ghulam Mustafa Leghari for recovery of the detained bonded labours and producing them in the court. Released peasants Bhoro Kolhi, Hero Kolhi, Punno, Kanji, Ropa and others told the media men that before the raid of local police, above landlord , his supervisor Haider and Munshi had been acquired forcibly gold ornaments from their women  , forcibly taken into custody their 9 cows and 5 goats and then allegedly kidnapped their 3 persons identified as Satram Kolhi, Rajesh Kolhi and Shremti Parmi Kolhi wife of Bhoro Kolhi . The recovered bonded labours would be produced in the session’s court on Saturday

میرپورخاص (رپورٹ /وفاق خان )اسپیشل افراد باہمت ہیں اور ان کا کھیل صرف کھیل کی حد تک نہیں بلکہ ایک سسٹم اور نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے اسپیشل نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی او ریوینیو کوٹ غلام محمد عامر خٹک نے آل پاکستان گلستان معذورین وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ڈی او ریوینیو میرپورخاص عمارہ خٹک،پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی فرید یوسفانی،سرپرست آفاق احمد خان،جاوید ملک،حفیظ سرہیواور دیگر موجود تھے۔عامر خٹک نے کہا کہ معذور نوجوانوں میں یہ جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور اسی جذبہ کے تحت یہ باہمت نوجوان زندگی کے ہر میدان میں ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔وہیل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گلستان معذورین میرپورخاص اور مائل اسٹون اسلام آباد کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے ایک سخت مقابلے کے بعد اسلام اباد کی ٹیم نے 23 رنز سے جیت لیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی عامر خٹک نے اسلام آباد کے کپتان آغا حسنین کو ونر ٹرافی اور میرپورخاص کے کپتان علی نواز کو رنر اپ ٹرافی دی۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان،صدر جاوید ملک،اسلام آباد کے شفیق الرحمٰن،مردان کے اسد اللہ، ملتان کے اصف اقبال،نواب شاہ کے عابد لاشاری،سانگھڑ کے غلام نبی نظامانی سمیت حیدرآباد اور کراچی کے نمائندوں نے کہا کہ میرپورخاص میں لگاتار دوسری مرتبہ آل پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے ملک کے اسپیشل نوجوان متحد ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر مستقل بنیادوں پر اسپیشل کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو یہ تعلیم یافتہ،باہمت اور باصلاحیت اسپیشل کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ معذور افراد کے لئے دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لئے بسوں،پلیٹ فارموں اور مارکیٹوں میں ریمپ(ڈھلوان سطح)بنوائی جائیں۔کالونی گراؤنڈ میں منعقدہ دوسرے آل پاکستان گلستان معذورین وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد،مردان،ملتان،کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ،سانگھڑ اور میرپورخاص کے اسپیشل کرکٹ کھلاڑیوں نے تماشائیوں کو اپنی عمدہ بیٹنگ،نپی تلی باؤلنگ اور چابک دست فیلڈنگ سے بہت متاثر کیا اور دور دور سے آنے والے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اپنی نوعیت کے منفرد انداز کرکٹ سے لطف اٹھایا۔

No comments:

Post a Comment