Wednesday, May 12, 2010

MIRPURKHAS May 11. EDO education Mirpurkhas Abdul Jalil Lashari has paid surprise visits of different schools of Kot Mirus, taluka Kot Ghulam Mohammad here on Tuesday and suspended the absent teachers and staff including Anwer, Wazeer Hussain, Dongromal, Wilayat Ali, Hassan Bux , Allah Bux Bhuljimal, Talha, Noor Mohammad , Talib , Saleem, Ashfaque , clerks Shakir, Khair Mohammad, Peon Noor Mohammad , Chokidar Basheer, Saman Malhi of government boys high school Kot Mirus, absent headmistress of Government girls middle school Kot Mirus Hawwa, Peon Abdul sattar, absent headmistress of government girls primary school Mir Zadi, teachers Zeenat Mustufa, Shehnaz Habib, Santook Ambaram, Peon Mohammad Bux Kamal, absent teachers of government primary school Sobdar Leghari, Habibur Rehman, Peon Abdul Rehman, teacher of government primary school Sofiabad Nasreen Akhtar, teachers of government girls primary school Hari Khan Kaloi Naseem Akhtar and Azra. According to a handout issued here on Tuesday. On this occasion, he warned the teachers to pay their duty with sinciarity otherwise absent teachers would go to their homes. He further said that under the directives of Sindh government, teachers where are in large quantity in a school would transfer to other schools according to their requirement and warned that those teachers would not pay their duty would be suspended. He said that salaries and training to teachers are being given under the help of World Bank. He said that if the government teachers would not pay their duties with sincerity then government schools would be privatized. 
میرپورخاص (رپورٹ /وفاق خان )اسپیشل افراد باہمت ہیں اور ان کا کھیل صرف کھیل کی حد تک نہیں بلکہ ایک سسٹم اور نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے اسپیشل نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی او ریوینیو کوٹ غلام محمد عامر خٹک نے آل پاکستان گلستان معذورین وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ڈی او ریوینیو میرپورخاص عمارہ خٹک،پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی فرید یوسفانی،سرپرست آفاق احمد خان،جاوید ملک،حفیظ سرہیواور دیگر موجود تھے۔عامر خٹک نے کہا کہ معذور نوجوانوں میں یہ جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور اسی جذبہ کے تحت یہ باہمت نوجوان زندگی کے ہر میدان میں ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔وہیل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گلستان معذورین میرپورخاص اور مائل اسٹون اسلام آباد کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے ایک سخت مقابلے کے بعد اسلام اباد کی ٹیم نے 23 رنز سے جیت لیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی عامر خٹک نے اسلام آباد کے کپتان آغا حسنین کو ونر ٹرافی اور میرپورخاص کے کپتان علی نواز کو رنر اپ ٹرافی دی۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان،صدر جاوید ملک،اسلام آباد کے شفیق الرحمٰن،مردان کے اسد اللہ، ملتان کے اصف اقبال،نواب شاہ کے عابد لاشاری،سانگھڑ کے غلام نبی نظامانی سمیت حیدرآباد اور کراچی کے نمائندوں نے کہا کہ میرپورخاص میں لگاتار دوسری مرتبہ آل پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے ملک کے اسپیشل نوجوان متحد ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر مستقل بنیادوں پر اسپیشل کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو یہ تعلیم یافتہ،باہمت اور باصلاحیت اسپیشل کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ معذور افراد کے لئے دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لئے بسوں،پلیٹ فارموں اور مارکیٹوں میں ریمپ(ڈھلوان سطح)بنوائی جائیں۔کالونی گراؤنڈ میں منعقدہ دوسرے آل پاکستان گلستان معذورین وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد،مردان،ملتان،کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ،سانگھڑ اور میرپورخاص کے اسپیشل کرکٹ کھلاڑیوں نے تماشائیوں کو اپنی عمدہ بیٹنگ،نپی تلی باؤلنگ اور چابک دست فیلڈنگ سے بہت متاثر کیا اور دور دور سے +نے والے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اپنی نوعیت کے منفرد انداز کرکٹ سے لطف اٹھایا۔                                                                                       

No comments:

Post a Comment